زینب کے والد نے قاتل کو پکڑوانے کا کریڈٹ اہلخانہ اور اہل محلہ کودیدیا

زینب کے والد نے قاتل کو پکڑوانے کا کریڈٹ اہلخانہ اور اہل محلہ کودیدیا
کیپشن: zainab father media talk زینب کے والد کی میڈیا سے گفتگو

قصور:زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو پکڑوانے کا سارا کریڈٹ اہلخانہ اور اہل محلہ کود ے دیا ، کہتے ہیں پریس کانفرنس میں تالیاں بجیں تو دل خون کے آنسو رونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو پکڑوانے کا سارا کریڈٹ اہلخانہ اور اہل محلہ کو دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مطالبات بھی پیش کرنا چاہتا تھا لیکن بات نہیں کرنے دی گئی۔

 وکیل آفتاب باجوہ بولے شہباز شریف نمبر نہ بنائیں ، بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز کے پیچھے بڑے گروہ پر ہاتھ ڈالیں۔

زینب کے ماموں نے ملزم کی سب سے پہلے نشاندہی کی ، اہلخانہ اور اہل محلہ کی کوششوں سے درندے تک پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو میں زینب کے والد نے پریس کانفرنس میں بات کرنے کاموقع نہ دینے کا گلہ کیا ، ملزم کو ہمارے خاندان نے پکڑا ، پریس کانفرنس میں تالیاں بجنے اور بات نہ کرنے پر دکھ ہوا۔

امین انصار ی نے بیٹی کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کا بھی اعلان کیا۔اور آفتاب باجوہ کو وکیل مقرر کر دیا۔اس موقع پر ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ نے معاملے میں وزیراعلیٰ اور پولیس پر نمبر بنانے کا الزام لگا دیا۔

شہباز شریف نمبر نہ بنائیں قصور میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز کے پیچھے بہت بڑا گروہ ہے، آفتاب باجوہ نے اپیل کی جعلی مقابلوں میں ہلاک افراد کے ورثاء ان سے رابطہ کریں ۔