بابر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا

بابر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا
سورس: PCB

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔انہیں مسلسل دوسرے سال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ  بھی ملا ہے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بابر اعظم سال 2022 کے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان 2021 میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

کرکٹرآف دی ایئرایوارڈ جیتنےوالے پاکستان کےدوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سےپہلےیہ اعزاز گزشتہ سال شاہین آفریدی کےنام رہاتھا۔ 


بابراعظم نے 2022کےدوران  9ٹیسٹ میچز میں 69کی اوسط سے 1184رنزبنائے۔9ون ڈےمیچز میں 84.7کی اوسط سے679رنزاسکورکیے،ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 26میچزمیں 31کی اوسط سے
735رنزبنائے،اس طرح مجموعی طورپر بابراعظم نےسال میں 2598رنزاسکورکیے۔

بابراعظم سے پہلے بھارت کے ایم ایس دھونی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، بھارت کے ویرات کوہلی بھی مسلسل دوبار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں