عمران خان حملہ کیس ،پی ٹی آئی نے نئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

 عمران خان حملہ کیس ،پی ٹی آئی نے نئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور :تحریک انصاف نے عمران خان حملہ کیس میں وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 نئی جے آئی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے دائر کی، انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیارکہا کہ حکومت پنجاب کی قائم کردہ جے آئی ٹی سانحہ کی تحقیقات کررہی ہے، اب وفاقی حکومت نے خلاف قانون  نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے ، پہلی جے آئی ٹی کی موجودگی میں نئی جے آئی ٹی بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے،

یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی  کہ عدالتی فیصلے تک نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے ۔

 واضح رہے کہ  وزیر آباد میں پی ٹی آٰٗئی کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی تفتیش  کیلئے بنائی گئی جے آئی کے تمام ارکان  کو تبدیل کردیا گیا تھا  ۔محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کیسا تھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان کو  تبدیل  کیا تھا  ،غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں نئے ارکانِ کی تقرری کا   نوٹیفیکیشن  چودہ جنوری کو جاری کیا گیا ، پانچویں جے آئی ٹی میں کسی بھی سینئر افسر کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔