مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، دو ملزمان گرفتار

مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، دو ملزمان گرفتار

پشاور :(محمد عالمزیب)  پولیس نےانقلاب روڈ پر ناکہ بندی  کے دوران گاڑی سے  بھاری  مقدار میں اسلحہ برآمد  کرکے  دو ملزمان   کو گرفتار کرلیا ۔ 

پولیس کے مطابق  مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8عدد رائفل، 10عدد پستول، مختلف قسم کی میگزین 16 عدد جبکہ 6 ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے  ہیں ، پولیس نے  دو ملزمان دانش ولد محمد آصف اور شاہد محمد کو  گرفتار  کرلیا  ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے  ایک کاتعلق درہ آدم خیل ہے  جبکہ دوسرا  ملزم متنی کا رہائشی ہے،  دونوں ملزمان مبینہ منظم اسلحہ سمگلر گروہ کا حصہ ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔