ترکی میں انتخابات صاف شفاف اورمنصفانہ نہیں تھے:بین الاقوامی مبصرین

ترکی میں انتخابات صاف شفاف اورمنصفانہ نہیں تھے:بین الاقوامی مبصرین
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

برسلز: یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے مبصرین نے کہا ہے کہ ترکی میں24جون کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات غیر منصفانہ تھے، جس دوران اپوزیشن جماعتوں کو مساوی مواقع مہیا نہیں کیے گئے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم برائے یورپی سلامتی اور تعاون (او ایس سی ای) کے بین الاقوامی مبصرین نے کہاکہ ترکی میں کرائے گئے حالیہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اس لیے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ نہیں تھے کہ ان انتخابات میں آزادیوں کو محدود کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی طور پر اپنی اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے مساوی مواقع مہیا نہیں کیے گئے تھے۔مبصرین کے مطابق اس دوران ترکی میں، جہاں پہلے ہی سے ذرائع ابلاغ کی آزادی کو محدود کیا جا چکا ہے، خاص طور پر اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کو ملک میں کافی عرصے سے نافذ ہنگامی حالت سے بھی واضح طور پر نقصان پہنچا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  نوازشریف سے پوچھتا ہوں میں نے کو ن سا جرم کیا ہے؟ چوہدری نثار
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں