کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے 3 اپریل تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔
ایف آئی اے گزشتہ دو روز سے ارمغان سے تفتیش کی اجازت مانگ رہی تھی، جس پر عدالت نے آج فیصلہ سنایا۔ تفتیش کا مقصد مالیاتی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے دیگر پہلوؤں کی جانچ کرنا ہے۔
ایف آئی اے نے عدالتی احکامات کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔