العزیزیہ ریفرنس،میاں نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے

العزیزیہ ریفرنس،میاں نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے سوال پر چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات پوچھنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے آگے سے کوئی بھی جواب نہیں دیا۔

صحافی نے نواز شریف سے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا تو آگے سے نوازشریف نے جواب نہیں دیا اور صرف خاموش رہے۔


احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک آج نوازشریف کےخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے ہیںجبکہ ان کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کریں گے۔

وکیل صفائی خواجہ حارث نے گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسرمحمد کامران پر جرح مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیان کےلئے آج سوال نامہ دیا جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں حتمی دلائل کل دیئے جائیں گے۔