Get Alerts

حکومت کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

 حکومت کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: حکومت نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش نیپرا کو ارسال کردی ہے جس کے بعد بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

نیپرا اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔