ممبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان بھارتی شہر ممبئی میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو، روہت شرما، انڈین ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور سری لنکا کے اینجلو میتھو بھی شریک تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 7 فروری کو پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اپنا پہلا میچ ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولکتہ میں اور دوسرا سیمی فائنل کولمبو میں 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں ہوگا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔