Get Alerts

دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دےدی

دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دےدی

ممبئی: جنوبی افریقہ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر تاریخی شکست دے دی، گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹرز کو 408 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے دو میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 260 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ بھارتی ٹیم کو میچ میں مکمل طور پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز اور دوسری اننگز میں 140 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے 54 رنز کے ساتھ اچھا کھیل پیش کیا، تاہم ان کے علاوہ کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو مسلسل پریشان کیا۔

یہ بھارت کے لیے ایک نہایت سخت دھچکا ہے، کیونکہ گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی انہیں 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کے بعد بھارت ہوم گراؤنڈ پر ایک سال میں دوسری بار وائٹ واش کا شکار ہوا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان میں سیریز 1-1 سے برابر کی تھی، لیکن بھارت میں ان کی فتح اس بات کا غماز ہے کہ وہ دنیا کے بہترین ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں میں شامل ہو چکے ہیں۔ 

ٹیگز: