مریم نواز کا دھمکی آمیز فون کالز کا الزام، شہباز گل نے فرانزک کروانے کی پیشکش کردی

threatening-phone-calls-maryam-nawaz-shahbaz-gill-forensic-examination
کیپشن: File Photo: Dr Shahbaz Gill

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز شریف کی جانب سے ٹیلی فون کالز پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھکیاں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے فرانزک کروانے کی پیشکش کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے مریم نواز کو پیشکش کرتے ہوئے لکھاکہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی ہے، اس کے مطابق آپ کے جن جن لوگوں کو فون آئے ہیں، ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہوگا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جا سکے۔ اب براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں اور فرانزک کروا لیں۔

528701452f7e7f2971e2ffcee62a809b

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔ جو کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عمران خان نے ان کے آگے پہلے سر جھکایا نہ اب جھکائیں گے۔

3836cfc834685e6bdb3d4efc20857525

گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹر سراج الحق کا بیان کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی باریاں لینے کی جدوجہد میں مصروفِ ہیں، ہمارے موقف کی تائید ہے، ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا ڈرامہ مریم نواز کا خاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایا جا رہا ہے۔ پارٹی صدر کے جیل جانے کے بعد نائب صدر پوری پارٹی کی ملکہ بن چکی ہیں۔

0360c459cb16c466d3bf20dd24306521