Get Alerts

وزیر اعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کریں گے؟حتمی فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع

وزیر اعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کریں گے؟حتمی فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع

آزاد کشمیر: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اور وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے اس ضمن میں مشاورت شروع کر دی ہے کہ وہ استعفیٰ دیں یا تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کریں۔ حتمی فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں 52 اراکین موجود ہیں۔ حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس 17 اراکین ہیں، مسلم لیگ ن کے 9، تحریکِ انصاف کے 4، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک ایک رکن موجود ہیں، جبکہ فارورڈ بلاک میں 20 ارکان شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حمایت سے پیپلز پارٹی کے پاس 26 ارکان کی تعداد ہو جاتی ہے، جس کے بعد فارورڈ بلاک کے ارکان سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں تاکہ حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد حاصل کی جا سکے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت حکمتِ عملی پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، اور آنے والے دنوں میں اہم سیاسی پیش رفت متوقع ہے۔

ٹیگز: