امریکا کو جاپان کی جانب سے سخت انتباہ

امریکا کو جاپان کی جانب سے سخت انتباہ

رشین فیڈریشن کی کونسل کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ نے امریکہ کی جانب سے جاپان اور جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کی ممکنہ تنصیب پر سخت متنبہ کیا ہے۔

روسی فیڈریشن کونسل کے بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ کاساچیف نے اتوار کے روز کہا ہے کہ غیرایٹمی ملکوں میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب، ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو¿ پر پابندی کے معاہدے این پی ٹی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے اگرچہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ کیا امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرے گا؟۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی فوجی موجودگی اور اس کی مسلسل مداخلت کی بنا پر اور خاص طور سے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ اس کی وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کی وجہ سے اس علاقے کے حالات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں اور روس اور شمالی کوریا نے اس بارے میں اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اعلان کیا ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔