Get Alerts

مکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ اکتوبر میں قائم ہوگا، خواجہ آصف

مکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ اکتوبر میں قائم ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ رواں سال اکتوبر میں قائم کر دیا جائے گا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے پر ایران کو کوئی تحفظات نہیں ہیں اور مستقبل میں ایران بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان گزشتہ حکومتوں کی افغان پالیسی کے بوئے ہوئے کانٹے چن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور اس کا رویہ ہمیشہ منافقانہ رہا ہے۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چھ ماہ کے اندر پی آئی اے کی امریکہ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

ٹیگز: