پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ۔

پاکستان کی سفارتی محاز پر ایک اور کامیابی حاصل کر لی ۔پاکستان اور برطانیہ نے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کر لیا ۔

قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اسلام آباد میں موجود برطانوی ہائی کمیشن میں ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے شرکت کی ۔ برطانیہ کی طرف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو  موجود تھے ۔ برطانیہ کی جانب سے ہائی کمشنر نے دستخط کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری داخلہ نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معاہدے کا مقصد قیدیوں کی سزا اپنے مملک اور اپنے ماحول میں مکمل کرنا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ کا اس حوالے سے اجلاس میں منعقد ہوا جس میں کابینہ نے برطانیہ کیساتھ معاہدے کی منظوری دی تھی ۔