کابل : طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھار پر ہونے والی بمباری کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق، رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز پر فضائی حملہ کیا گیا۔
اسی طرح، صوبہ پکتیا میں طالبان کی منصوری کور پر دو مرتبہ بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں طالبان کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق، رات کے تقریباً 12 بجے کے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان حملوں میں پاکستانی طیاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب افغان طالبان اور پاکستانی حکام کے درمیان سرحدی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے سے کشیدگی بڑھ چکی ہے۔