مالی میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مالی میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ٹمبکٹو: مغربی افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کی دہشتگردی کیخلاف شروع کی گئی مہم میں شامل جرمن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن فوج نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل اس کا ایک ہیلی کاپٹر مالی کے شمالی صحرا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو جرمن فوجی ہلاک ہوگئے۔ جرمن فوج کے مطابق ا س واقعہ کے پیچھے تکنیکی خرابی کا بڑا ہاتھ ہے اور اس میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں۔
یاد رہے کہ 2012 میں القاعدہ نے مالی کی فوج کو شکست دے کر ملک کے وسیع و عریض علاقے پر قبضہ کرکے شریعت نافذ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ بعدازاں 2013 میں فرانسیسی افواج نے مالی میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے القاعدہ کو پسپا کرکے علاقے پر واپس قبضہ کرلیا اور اقوام متحدہ نے مالی میں حکومت کی مدد کے لیے امن فوج بھیج دی تھی۔