میاں نواز شریف  الیکشن کے معاملات کو سمجھتے ہیں ،پاکستان کب  آنا ہے وہ خود فیصلہ کریں گے: شاہد خاقان عباسی

میاں نواز شریف  الیکشن کے معاملات کو سمجھتے ہیں ،پاکستان کب  آنا ہے وہ خود فیصلہ کریں گے: شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد : سابق وزیر شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ملک کی کوئی جماعت اکثریت نہیں حاصل کرسکےگی۔ شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میرے کسی سے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔الیکشن چوائس نہیں آئینی تقاضہ ہیں۔ آج سب کو مل  بیٹھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔پارٹی میں جوبات ہوتی ہے اسے عوام میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ اکتوبر یا نومبر میں ا لیکشن  ضرور ہوں گے۔ نواز شریف کو دوتہائی اکثریت کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ میرے پاس دبئی میں ہونے والی ملاقات کی کوئی معلومات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف  الیکشن کے معاملات کو سمجھتے ہیں۔نواز شریف خود فیصلہ کریں گے  کب پاکستان آنا ہے ۔تاحیات نااہلی کی کوئی چیز دنیا کے قانون میں موجود نہیں ہے۔

یہ ایسے معاملات ہیں جن کی درستگی ضروری ہے ۔نااہلی کاقانون موجود ہے لیکن مدت کا تعین نہیں تھا۔بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں