Get Alerts

حکومت کسی شعبے کو نظرانداز نہیں کر رہی، عوام تک ریلیف پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں: علی پرویز ملک

حکومت کسی شعبے کو نظرانداز نہیں کر رہی، عوام تک ریلیف پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں: علی پرویز ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کسی ایک شعبے کو ترجیح نہیں دے رہی اور نہ ہی کسی شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد صارفین تک منتقل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

علی پرویز ملک کے مطابق رواں ہفتے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 98.35 ڈالر سے کم ہو کر 91.68 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔ حکومت عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا مقصد معاشی توازن برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: