مصری رقاصہ کا رمضان میں مذہبی پروگرام پیش کرنے کا اعلان

مصری رقاصہ کا رمضان میں مذہبی پروگرام پیش کرنے کا اعلان

قاہرہ:مصر میں معروف بیلے ڈانسر سما المصری کی جانب سے رمضان المبارک میں ایک مذہبی پروگرام پیش کرنے سے متعلق اعلان نے ملک میں عوامی اور الازہری حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔مذکورہ رقاصہ نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب اس حوالے سے تفصیلات کا انکشاف کرے گی۔
سما کا کہناتھا کہ ایک سیٹلائٹ چینل کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کے تحت وہ اپنے پروگرام میں مبلغین اور مذہبی شخصیات کی میزبانی کرے گی جو والدین کے حقوق اور ان کی نافرمانی کی سزا پر روشنی ڈالیں گے۔سما المصری نے پروگرام پیش کرنے کے حوالے سے اس مشکل کا اعتراف کیا کہ چینل انتظامیہ اس کو پروگرام میں حجاب کے ساتھ دیکھنا چاہتی ہے جب کہ وہ اس بات کو مسترد کر رہی ہے۔
تاہم وہ اسکارف پہننے پر غور کر رہی ہے۔سما المصری کی جانب سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے اور عوامی حلقوں نے چینل کے ذمے داران کے احتساب اور اس کے پروگراموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا جس سے مصر اور الازہر کے تشخص کو بھی نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب الازہر کے علماءکرام نے مذکورہ پروگرام کو روک دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے باور کرایا کہ الازہر اس سلسلے میں خاموش نہیں رہے گا اور اس سلسلے میں پروگرام کو روک دینے اور چینل کے ذمے داران کے خلاف چارہ جوئی کے لیے حکام سے مطالبہ بھی کر سکتا ہے۔علماءکا کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ طور پر اس اعلان کے منتظر ہیں جس کے بعد الازہر اپنی کارروائی کا آغاز کرے گے۔