امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے ہماری مشکل آسان کردی ہے، مولانا سمیع الحق

امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے ہماری مشکل آسان کردی ہے، مولانا سمیع الحق

نوشہرہ: دفاع پاکستان کونسل اور جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے ہماری مشکل آسان کردی ہے، مسلمانوں اور عالم اسلام کے بارے میں ان کے اقدامات اور بیانات نے امریکہ اور مغربی اقوام کا اسلام کے بارہ میں اصل اور مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے، ہمارے ہاں کے روشن خیال لبرل اورسیکولر طبقے مغرب او رامریکہ کے اصل عزائم سے بے خبر ہوکر ان کا دفاع کرتے ہیں،مجھے خوشی ہوگی کہ مسٹر ٹرمپ مزید کھل کر اپنے عزائم بے نقاب کریں۔

مولانا سمیع الحق یہاں اضاخیل بالا کے ایک دینی مدرسہ جامعہ ابن مسعود میں جلسہ دستار بندی اور تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ نام نہاد دہشت گردی کا سارا ملبہ دینی مدارس اور جہاد پر ڈال رہے ہیں، حالانکہ اسی جذبہ جہاد و حریت نے پچھلے سوسال کے قلیل مدت میں برطانوی سامراج اورسوویت یونین کے سرخ سامراج اوراب دنیا کے سب سے بڑے سامراجی طاقت امریکہ کا بت توڑ کر مسلمانوں کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔

مولانا مغفور اللہ ،مولانا انوار الحق حقانی، مولانا عبدالحلیم دیربابا،مہتمم ادارہ مولانا عبدالغنی اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور فارغ التحصیل طلبہ کی دستاربندی کی۔

مصنف کے بارے میں