ایمازون کے بانی دنیا بھر میں 100 ارب ڈالراثاثوں کے واحد مالک بن گئے

 ایمازون کے بانی دنیا بھر میں 100 ارب ڈالراثاثوں کے واحد مالک بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹسبہت پیچھے رہ گئے،100 ارب ڈالر کس کے پاس ہیں

واشنگٹن:آمیزون کے بانی جیف بیزوز بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ سو ارب ڈالرز اثاثے رکھنے والے واحد فرد بھی بن گئے۔آمیزون کے بانی نے 100,000,000,000 ڈالرز مالک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں یہ اعزاز بلیک فرائیڈے کے موقع پر دنیا بھر میں ہونے والی خریداری سے حاصل ہوا جس کی وجہ سے ان کی کمپنی آمیزون کے حصص کی قیمت بڑھی اور جیف بیزوز 12 ہندسوں پر مشتمل اثاثے رکھنے والے فرد کا سنگ میل عبور کرگئے۔ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کوئی فرد سو ارب ڈالرز کا مالک بنا ہو، 1999 میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یہ اعزاز حاصل
کرنے والے پہلے فرد تھے۔

اب اٹھارہ سال بعد کوئی شخص اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔53 سالہ جیف بیزوز کے اثاثوں میں رواں سال کے دوران 34.9 ارب ڈالرز کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کے بعد دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ ہیں، جو اس سال اب تک 25.4 ارب ڈالرز کما چکے ہیں۔جیف بیزوز نے گزشتہ ماہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تب سے وہ اپنی سبقت کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔

مگر بل گیٹس کے برعکس جو اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیف بیزوز نے فلاحی کاموں کے لیے بہت کم اثاثے خرچ کیے ہیں۔بل گیٹس اگر اپنے اربوں ڈالرز کے حصص اور نقد رقم فلاحی کاموں کے خرچ نہ کرتے تو ان کے اثاثے اس وقت 150 ڈالرز سے زیادہ ہوتے۔

تاہم آمیزون کے بانی نے رواں سال جون میں فلاحی مقاصد کے لیے اپنا سرمایہ صرف کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر لوگوں سے تجاویز طلب کی تھیں۔اس ٹوئیٹ پر انہیں 48 ہزار کے قریب لوگوں نے رئپلائی کیا۔