دبئی ،صحرا کو پھولوں کا باغ بنادیا گیا

دبئی ،صحرا کو پھولوں کا باغ بنادیا گیا

دبئی :صحرا  کو  پھولوں کا باغ  بنا کر جنگل میں منگل  کی کہاوت سچ کردی گئی  ،  72 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے  "دبئی میریکل گارڈن"  کا دسواں سیزن شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی  کے باغ میں کچھ ایسے پھول بھی اگائے گئے ہیں جو اس سے پہلے دبئی میں نہیں دیکھے گئے۔  میراکل گارڈن   خزان کے موسم میں بہار کا منظر پیش کررہا ہے ،
  
 دبئی میراکل گارڈن 25 کروڑ پودوں اور 5 کروڑ پھولوں پر مشتمل ہے   اور 72 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ اس  باغ کو   2013 میں عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ باغ کے اندر ایمریٹس کا ائیر بس اے 380 طیارہ بھی  نمائش کیلئے رکھا گیا ہے  اس طیارے کو  پھولوں سے  سجایا گیا ہے ۔ بچوں کیلئے  با غ میں مشہور کارٹون کردار، مکی ماؤس کا 18 میٹر اونچا ماڈل  بھی رکھا  گیا ہے  ۔