ٹک ٹاک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا 

TikTok Video,Youtube Videos,Pakistan Viral Videos

ٹک ٹاک نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے یوٹیوب کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دئیے ہیں ،ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹک ٹاک صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ چکی ہے ۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ماہ، دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں، دنیا بھر میں ٹک ٹاک روزمرہ زندگی کا نہایت پسندیدہ حصہ بن چکا ہے۔  

عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث ٹک ٹاک  اہمیت اختیار کر چکی ہے،ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے ٹک ٹاک کے آنے کی وجہ سے ہی یوٹیوب صارفین کی ایک بڑی تعداد ٹک ٹاک پر توجہ دے رہی ہے ،ماہرین کا کہنا ہے ٹک ٹاک کو دیکھتے ہوئے یو ٹیوب نے ٹک ٹاک کی شارٹ دیڈیو ز کو ٹکر دینے کیلئے یوٹیوب شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کروایا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت یوٹیوب پر ہی گزاریں ۔

دوسری طرف طرف ماہرین کاکہنا ہے عنقریب ٹک ٹاک بھی یوٹیوب طرز کی لمبی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا ایک پورٹل متعارف کروا سکتا ہے جہاں لوگ اپنی ویڈیو ز اپ لوڈ کر کے یوٹیوب کی طرز پر پیسہ کما سکتے سکیں گے ۔