Get Alerts

پہلگام حملہ :چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

پہلگام حملہ :چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : چین نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ حملے کے بعد پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کی حفاظت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ چین پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا تھا اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان نے اپنی حکمت عملی اپناتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت معطل کی، پاکستانی فضائی حدود کو بھارتی ایئرلائنز کے لیے بند کر دیا، اور بھارتی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان نے عالمی سطح پر اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی اور دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے اس صورتحال سے آگاہ کیا۔

ٹیگز: