بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لیگی حکومت کے آخری سال میں عوام سے 157 ارب روپے بٹور ے

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لیگی حکومت کے آخری سال میں عوام سے 157 ارب روپے بٹور ے
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے  نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ن  لیگ کی حکومت کے آخری سال میں عوام سے 157 ارب روپے بٹور لیے۔ 

دستاویز کے مطابق، مالی سال 18-  2017 میں نیپرا نے نقصانات کا ہدف 10.2 سے 31.95 فیصد تک مقرر کیا تھا تاہم تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور نامناسب انتظامات کے باعث نقصانات مقررہ حد سے زیادہ رہے۔

کمپنیوں کی ناقص حکمت عملی سے ایک سال میں 28 ارب یونٹس ضائع ہوئے اور خزانے کو 157 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

دستاویز کے مطابق ، حیسکو نے ایک سال میں نقصانات سے خزانے کو 49 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ پیسکو نے 29 ارب، کیسکو 19 ارب اور سیپکو نے 37 ارب سے زائد کا چونا لگایا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو اور میپکو نے 7 ارب، گیپکو فیسکو نے 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

پاور ڈویژن کا موقف ہے کہ زیادہ نقصانات کی وجہ غیر قانونی کنکنشنز اور غیر حقیقت پسندانہ اہداف ہیں۔ فیڈرز کی زیادہ لمبائی بھی زیادہ نقصانات کی ایک وجہ ہے۔