انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا

لاہور:انیس جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور داخل ہوا۔جس نے تین اہلکاروں کو شہید کیا۔پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

اکیس جنوری کو  انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملنے والی معلومات کے مطابق خود کش حملوں کے پیچھے عمر نامی ٹی ٹی پی رکن تھا ،عمر کو تحصیل جمرود  کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی۔ستانا جان کالعدم ٹی ٹی  شمالی وزیرستان کو چلارہاتھا۔ دہشت گردوں کے  استعمال میں  چار مکانات  تھے۔

تئیس جنوری کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خود کش حملہ آور سے تعلق رکھنےوالے فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو پکڑا گیا۔ستائیس جنوری کو تین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاگیا۔ آ جس میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو گرفتار کیا گیا ۔سہولت کار نے انکشاف کیاکہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا۔افغان حملہ آور کو اس کے ہینڈلرز نے بھیجا۔سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو اپنے موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر بھی  لیں۔