Get Alerts

امریکا میں تاریخی برفانی طوفان کی تباہی: 38 ہلاک، 44 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

امریکا میں تاریخی برفانی طوفان کی تباہی: 38 ہلاک، 44 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

نیویارک: دنیا کے دو مختلف حصوں میں اس وقت شدید موسم نے نظامِ زندگی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ امریکا میں قطبی لہر نے درجنوں جانیں لے لی ہیں ۔ امریکا کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان نے قیامت ڈھا دی ہے۔
ہائپوتھرمیا اور مختلف حادثات میں اب تک 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیویارک میں 10 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ٹیکساس میں 3 بچے جمی ہوئی جھیل میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ 44 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، 12 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ساڑھے 5 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہیں۔

ٹیگز: