لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے اور سیریز کے یہ تین میچز ورلڈ کپ کی تیاری کے لحاظ سے انتہائی اہم ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میچوں کے بعد ورلڈ کپ کی فائنل پلیئنگ الیون کی شکل واضح ہو جائے گی۔
بابر اعظم سے متعلق سوال پر انہوں نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میری خواہش ہے کہ کسی پریس کانفرنس میں بابر سے متعلق سوال نہ ہو"۔ انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم کا بگ بیش میں پرفارم نہ کر پانا معنی نہیں رکھتا، وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ٹی 20 میں کوئی ٹیم چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی، ہم صرف مخالف کو ہرانے کا سوچتے ہیں۔