Get Alerts

سیاست سرکس بن گئی، بیانیے کی نہیں ترقی کی سیاست کی ضرورت ہے: عطا تارڑ

سیاست سرکس بن گئی، بیانیے کی نہیں ترقی کی سیاست کی ضرورت ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاست اب ایک "سرکس" بن کر رہ گئی ہے، جہاں تعمیر و ترقی کے بجائے محض بیانیے کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ منفی سیاست چھوڑ کر "شیڈو کیبنٹ" بنائے تاکہ ملک میں تعمیری سیاست کا آغاز ہو سکے۔
عطا تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ    میرٹ پر دیئے گئے لیپ ٹاپس نے مشکل معاشی حالات میں نوجوانوں کا سہارا بن کر معیشت کا پہیہ چلائے رکھا۔جب غریب کے بچوں کے لیے دانش سکول بنائے گئے تو اس پر بلاوجہ تنقید کی گئی، لیکن وزیراعظم مریم نواز اور شہباز شریف نے عوامی خدمت کو ترجیح دی۔
ان کاکہنا تھا کہ   ن لیگ نے سیاست کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے قبضے سے نکال کر گلی محلوں کی ترقی تک پہنچایا۔وفاقی وزیر نے سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ  لاہور دھماکے کے سہولت کار کو سیف سٹی کی مدد سے پکڑا گیا، جس میں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) مبین شہید ہوئے تھے، مجرم کو سزائے موت ہوگی۔قصور کی ننھی زینب کے کیس کو فرانزک لیب کی جدید مدد سے حل کیا گیا۔
انہوں نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن وہاں جنگل کا قانون ہے، جس کا زور چل رہا ہے وہ ماربل کے وسائل نکال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کام کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے جبکہ تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے۔

ٹیگز: