وینزویلا: وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1400 سے بڑھ گئی، جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
حکام کے مطابق زلزلے سے 3 ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ 24 جون کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 430 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔