قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور  ہوگئی۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی ہے۔بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ایئر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12فیصد کی شرح سے منافع دیا جائےگا جب کہ منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے بینکوں کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔ابتدائی ڈھانچےکے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، نجکاری سے موصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ ہوگی اور پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرناہوگی۔