دشمن کو اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوتی: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

دشمن کو اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوتی: ڈاکٹر عبدالقدیر خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

 لاہور: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایٹمی دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد۔

ویڈیو پیغام میں نامور ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ دشمن کو اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوتی، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا۔ اللہ کا احسان ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی: نواز شریف
 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ایٹمی قوت ہے، پاکستان ایسی قوت بن چکا ہے جسے کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، کوئی دشمن پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کی حب الوطنی کی گواہی چاغی کے پہاڑ دیتے ہیں: مریم نواز
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں