بنگلہ دیش کی بدترین کارکردگی، نیدر لینڈز کے خلاف 87 رنز سے شکست 

بنگلہ دیش کی بدترین کارکردگی، نیدر لینڈز کے خلاف 87 رنز سے شکست 

کولکتہ : ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا۔نیدرلینڈز کے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیشی بولرز نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے نیدرلینڈز کے اوپنرز کو 4 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹا دیا۔ 

مڈل آرڈر نے بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، جہاں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویسلے بریسی نے 41 اور سیبرینڈ اینگلبریخت 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 229 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

بنگلادیش کی جانب سے شورف الاسلام، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔ 

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ اور مستفیض الرحمان نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔ مہدی حان نے 17، نزید احمد نے 15 اور تسکین احمد نے 11 رنز بنائے۔ 

نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آریان دت، لوگان وین بیک اور کولن ایکرمین نے ایک ایک وکٹ لی۔نیدرلینڈز کے پال وین میکرین کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں