جاپانی وزیراعظم نے اسمبلی تحلیل کر دی

جاپانی وزیراعظم نے اسمبلی تحلیل کر دی

ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے چند روز قبل وقت سے پہلے انتخابات کرانے کا کہا تھا جس پر آج عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

شینزو ایبے نے قبل از وقت انتخابات کے لئے پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کر دیا جس کے بعد عام انتخابات 22 اکتوبر کو متوقع ہیں۔

گزشتہ دنوں جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے اپنے اس اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ قومی بحران پر قابو پانے کے لیے نیا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے متعلق بھی سخت پالیسی تشکیل دینا چاہتے ہیں جو مسلسل ایٹمی تجربات کر رہا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں