کراچی میں چاقو سے وار سے زخمی ہونے والی لڑکی کے اہم انکشافات

کراچی میں چاقو سے وار سے زخمی ہونے والی لڑکی کے اہم انکشافات

کراچی :لڑکیوں پر چاقو سے پراسرار حملے کے واقعات میں نئی باتیں سامنے آئی ہیں۔ زخمی ہونے والی ایک لڑکی عروسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ 26 ستمبر کو اپنے گھر والوں کے ساتھ جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے پیچھے سے تیز دھار آلے سے وار کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی جب کہ حملہ کرنے والا ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا۔لڑکی کی والدہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عروسہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، حملے کے نتیجے میں اسے 8 ٹانکے آئے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی انتہا پسند جنونی انسان ہے جو لڑکیوں پر چاقو سے وار کر رہا ہے۔ یہ ذاتی طور پر کسی بھی لڑکی کو نہیں جانتا ہو گا لیکن اس کے وار کرنے کی وجہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہو گا جو اسے لڑکیوں پر وار کرنے پر اکسا رہا ہے۔ غالب امکان ہے کہ وہ لڑکیوں پر ان کے کپڑوں کی وجہ سے حملہ کر رہا ہو۔