گودام میں زور دار دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 162 زخمی

گودام میں زور دار دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 162 زخمی
سورس: File

تاشقند: ازبکستان کے دارالحکومت  تاشقند کے ہوائی اڈے کے قریب ایک گودام میں زور دار دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 162 زخمی ہو گئے۔

 ازبکستان حکام کا کہنا ہے کہ زور دار دحماکے سے قریبی اپارٹمنٹ بلاکس میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

ff348847bdea0a968325de57adce6992

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ کھڑکی کا فریم  گرنے سے ایک نوعمر لڑکا ہلاک ہوگیا، انہوں نے مزید کہا کہ 24 افراد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے لیکن ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ 138 زخمیوں کا علاج کر کے دیا گیا ہے۔


ہوائی اڈے کی  انتظامیہ نے بتایا کہ دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں معمول کے مطابق چل رہی تھیں۔

81cc6030ec62aceb40670041745945a4

0b2444f7902e1bb64528fbfb9bb8d2c4

سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے آسمان پر آگ کے شعلے بلند ہوئے، گودام کے اوپر دھویں کے بڑے بادل لٹک رہے ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ ملازمین کی فوری کارروائیوں کے نتیجے میں، آگ کے علاقے کو کم کیا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں