Get Alerts

ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ 2100 روپے بڑھ گیا

ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ 2100 روپے بڑھ گیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی بے یقینی، افراطِ زر اور دیگر مالیاتی عوامل کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

 
 

ٹیگز: