قطر میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

قطر میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی: مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ملک قطر میں تاریخی موقع پر کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔

یہ کیس ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پا یا ہے اور دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں ۔الجزیرہ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ36سالہ شخص ایران سے ہو کر واپس قطر لوٹا تھا ۔قطر کے وزیر صحت نے کرونا کے پہلے کیس کی تصدیق بھی کردی ہے ۔انہوں نے بتا یا ہے کہ متاثرہ شخص کو حکومت کے چارٹر طیارے سے ایران سے نکا لا گیا اور اسے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے ۔قطری وزیر صحت نے بتا یا کہ متاثرہ شخص اطمینان بخش حالت میں ہے ۔

واضح رہے کہ قطر میں کرونا وائرس ایک ایسے تاریخی وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان کئی سالوں سے جاری طویل جنگ کے بعد امن عمل معاہدہ طے پایا ہے اور اس تقریب میں ڈیڑھ سے زائد ممالک کے نمائندوں جبکہ پچاس ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔