قومی اسمبلی کا اجلاس ، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

قومی اسمبلی کا اجلاس ، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد : 16 ویں  قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس  ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہو  ا  جس میں  نومنتخب  اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ 

 اجلاس کے آغاز پر تلات کلام پاک و حمد وثنا کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ اجلاس کے اختتام پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

قومی اسمبلی کےافتتاحی اجلاس میں مہمانوں کے لیے جاری اپر وزیٹر گیلری کےکارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں، اسمبلی سیکرٹریٹ نے تصدیق کی کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت کردی گئی  غیر متعلقہ افراد کا پارلیمنٹ کے اطراف، شاہراہ دستور پر داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ کے داخلی راستوں پر تعینات ہے، مخصوص کارڈز/ اسٹکرز والی گاڑیوں کو پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے آزاد اراکین کی طرف سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کیے جاچکے ہیں، صرف خصوصی جاری کارڈ یا ممبران اسمبلی کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔
 


 

مصنف کے بارے میں