صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

لاہور: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے  جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے   14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیاہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ اے ٹی سی  نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔لاہور پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔

پولیس نے صنم جاوید کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ 

واضح رہے صنم جاوید کو آج اے ٹی سی عدالت سے 9 مئی کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں