بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 300 یونٹ کے صارفین پر بوجھ نہیں آئے گا:عمر ایوب

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 300 یونٹ کے صارفین پر بوجھ نہیں آئے گا:عمر ایوب
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں آئے گا ، 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر 50 فیصد بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ، عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے توانائی کے شعبے میں بارودی سرنگیں نصب کیں  , وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وہ گھریلو صارفین جو تین سو یونٹ استعمال کرتے ہیں ، ان  میں 75 فیصد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ تین سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر پچاس فی صد اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ حکومت کی جانب سے 75 فی صد صارفین کو 217 ارب کی سبسڈی دی جائے گی ۔

عمر ایوب نے بتایا کہ یوٹیوب ویلز کے صارفین کے لیے 54 فیصد ریلیف فراہم کر رہے ہیں ، کمرشل سیکٹر کے 95 فی صد صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ 80 فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ زیرو ہے ، چھوٹی دکانوں کے لیے بجلی کی نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا ، ہم وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سارے کام کر رہے ہیں ۔