Get Alerts

سعودی شہریوں کو پاکستان آمد پر ویزا جاری کرنے کی سہولت مل گئی

سعودی شہریوں کو پاکستان آمد پر ویزا جاری کرنے کی سہولت مل گئی
کیپشن: image by facebook

ریاض : پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آمد پر ویزا جاری کرنے کی سہولت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سعودی عرب کے شہریوں کیلئے " ویزا آن آرائیول " کی سہولت متعارف کروا دی ۔

سعودی عرب کے دورے پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ریاض میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن آرائیول ویزا سہولت کے بعد ہم پر امید ہیں کہ اب سعودی شہری زیادہ تعداد میں پاکستان کا رخ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ، تمام شعبوں میں تعاون ہماری اولین ترجیح ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔