پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ ملنے کے بعد ایم کیو ایم نے کپتان کے آگے بڑی شرط رکھ دی 

پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ ملنے کے بعد ایم کیو ایم نے کپتان کے آگے بڑی شرط رکھ دی 

اسلام آباد:حکومت کی طرف سے جہاں پاکستان مسلم لیگ ق کو رام کر لیا گیا وہیں اب حکومتی مشینر ی نے اپنا رُخ پاکستان ایم کیو ایم کی طرف کر لیا ہے ،حکومت کی جانب سے اب ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں .

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 100 لاپتہ کارکنان کو بازیاب کروانے ،اپنے دفاتر کھلوانے اور بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ سامنے رکھ دیا ہے ،ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں وزارت بحری امور کی پیشکش کی تھی لیکن ہم نے توجہ نہیں دی ۔

انہوں نے کہا پرویز الہٰی کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی کا علم میڈیا سے ہوا ،ق لیگ سے شکوہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا حکومت سے متعلق فیصلہ دونوں مل کر کرینگے  لیکن جب پرویز الہٰی کا علم ہوا تو افسوس ہوا تھا .

ایم کیو ایم نےدوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانچ سیٹوں پر وزارت اعلیٰ مل سکتی ہے توہماری 7  سیٹوں پر مسائل حل کروا دیں ۔