شنگھائی میں گرمی نے  100   برس کا ریکارڈ توڑ  دیا 

 شنگھائی میں گرمی نے  100   برس کا ریکارڈ توڑ  دیا 

شنگھائی:شنگھائی میں گرمی کا  100 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ چین کے شہر شنگھائی میں شدید گرمی  پڑرہی ہے۔ شنگھائی میں شدید گرمی کا 100 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شنگھائی شہر میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔شہر میں درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور اس طرح یہ مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بن گیا۔اس سے قبل ماضی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ 1876، 1903، 1915 اور 2018 میں ریکارڈ ہوا تھا۔

سائنسدانوں کی  طرف  سے کافی عرصے سے انتباہ کیا جا رہا ہے عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے موسمیاتی شدت بڑھ رہی ہے اور متعدد ممالک کو جان لیوا ہیٹ ویوز کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ گزشتہ ہفتوں میں جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیا کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا۔ شنگھائی کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں کو درجہ حرارت کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

مئی کے آغاز میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کی جانب سے انتباہ کیا گیا تھا کہ آئندہ 5 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ زہریلی گیسوں کے اخراج اور ایل نینو کے امتزاج نے درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس بات کا 66 فیصد امکان ہے کہ 2023 سے 2027 کے دوران کسی وقت عارضی طور پر عالمی درجہ حرارت میں اضافہ صنعتی عہد کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے۔

مصنف کے بارے میں