سوات:سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اور سیدو میڈیکل کالج سوات کے تعاون سے ایک سیمینار اور یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اے پی ایس خضدار بس حملے کی شدید مذمت کی گئی اور ملک میں امن و اتحاد کے فروغ پر زور دیا گیا۔
تقریب میں طلبہ و اساتذہ نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے اور نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کی ضرورت پر بات کی۔ ڈائریکٹر جنرل سنٹر فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE) نے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو انتہا پسندی کے خلاف تعلیم اور شعور کے فروغ کا پیغام دیا۔
بعد ازاں طلبہ نے پلے کارڈز کے ساتھ ایک یکجہتی واک نکالی، جس میں انہوں نے شہداء کو انصاف دینے اور ملک کی سلامتی کے لیے یکسو رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

