امریکہ میں 11 لوگوں کو زخمی کرنے والا حملہ آور صومالی شہری تھا۔

09:10 AM, 29 Nov, 2016

پیر کو امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی میں 18 سالہ حملہ آور عبدالرزاق علی ارتان نے پیدل چلنے والے افراد پر گاڑی چڑھا دی اور اس کے بعد لوگوں پر چاقو سے حملے کرنے شروع کر دیے جس کے بعد حملہ آور فائرنگ میں مارا گیا۔
پولیس کے سربراہ کمِ جیکب کے مطابق وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ دہشت گردی حملہ تھا۔حکام کے مطابق صومالی نڑاد عبدالرزاق علی ارتان کے حملے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پناہ گزین عبدالرزاق علی صومالیہ میں پیدا ہوئے اور اس وقت امریکہ میں مستقل سکونت کے درجے پر رہائش پذیر تھا۔

مزیدخبریں