ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دس سالوں میں81 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا

 ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دس سالوں میں81 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا

 اسلام آباد:  پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی بہتری کے لیے12کروڑ50لاکھ ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط، ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دس سالوں میں اس منصوبے کے لیے مجموعی طور پر81 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا ۔

پاکستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی بہتری کے لیے اقتصادی امور ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرض کے معاہدے پر منگل کو اسلام آباد میں دستخط ہوئے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لیپچ نے دستخط کیے ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دس سالوں میں اس منصوبے کے لیے مجموعی طور پر اکیاسی کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا.

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے سرمایہ کاری کے منصوبے کو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن لائنوں کو بہتر بنانے اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اس منصوبے کے لیے قرض کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا ہے منصوبے کے تحت عملی طور پر ٹرانسمیشن کے نظام میں سرمایہ کاری سمیت اسکی بحالی، توسیع،سب سٹیشنز اور انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے.

اس سرمایہ کاری سے ملک میں پیدا ہونے والی نئی بجلی کو قابل بھروسہ نظام کے ذریعے سپلائی کیا جا سکے گا اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق مانیٹرنگ اور کنٹرول کے نظام میں بہتری آئے گی کیپسٹی ڈویلپمنٹ کے ذریعے فنانشل مینجیمنٹ سے متعلقہ پلاننگ پروجیکٹ مینیجمینٹ اور دوسرے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا اس نئی سرمایہ کاری سے توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد کار ، قیمتوں کی ریکوری ، شفافیت اور گڈ گورننس آئے گی۔

مصنف کے بارے میں