عدالت نے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کر دیا

عدالت نے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت ختم کرنے کا نادرا کا فیصلے معطل کر دیا۔

عدالت کا نادرا سے 14 روز میں جواب طلب۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میں سنیٹر رہا، چھ بار الیکشن لڑا ہے، ممبر صوبائی اسمبلی رہا ہوں، میرا پورا خاندان پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔

ایک بیٹا آرمی میں بھی ہے پھر بھی نادرا نے میری شہریت ختم کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے شناختی کارڈ بند کر دیا، وکیل حافظ حمد اللہ نے جواب دیا کہ پاکستانی شہریت نادرا نے ختم کر دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی اپنا خون اس ملک کیلئے قربان کرسکتا ہے تو وہ کیسے محب وطن شہری نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔