برطانیہ کا روس مخالف بیان

برطانیہ کا روس مخالف بیان


برطانوی وزیر اعظم نے روس کے خلاف یورپی ملکوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی ان کا ملک اس تنظیم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روس جیسے ممالک بقول ان کے جان بوجھ کر عالمی نظم و نسق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لہذا یورپ کو عالمی نظام کے دفاع کے لیے آپس میں متحدہ ہونا پڑے گا۔روس کے بارے میں امریکہ کے اہم ترین یورپی اتحادی برطانیہ کا تازہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ماسکو اپنی سرحدوں کے قریب نیٹو اور دیگر ملکوں کی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں مسلسل خبردار کرتا چلا آرہا ہے۔